پاکستان
02 اپریل ، 2012

توہین عدالت، بابر اعوان پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی

توہین عدالت، بابر اعوان پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں آج توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء بابراعوان کے خلاف فرد جرم عائد کرے گی ، مقدمہ کی سماعت اب دو رکنی بنچ کی بجائے جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں ہوگی ۔ سپریم کورٹ میں یکم دسمبر کو میموگیٹ کیس کی پہلی سماعت پر بابراعوان کو دیگر حکومتی شخصیات کے ہمراہ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز نیوزکانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا ،اسی مقدمہ میں بابراعوان کا وکالت لائسنس بھی معطل ہے، پہلے دو رکنی بنچ اس مقدمہ کی سماعت کرتا رہا ، آج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا، اس مقدمہ میں بابراعوان نے علی ظفر کو اپنا وکیل مقرر کررکھا ہے ، عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے دوران ، بابراعوان پر توہین عدالت کیس کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، بیس مارچ کی سماعت میں بابر اعوان کے وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے یہ فرد جرم عائد نہیں کی تھی ، توقع ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کا یہ زیرالتواء عمل آج مکمل کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :