پاکستان
11 فروری ، 2014

جرائم پر قابو نہ پانے اور فہد عزیز پر تشدد،دو تھانیدار معطل،ڈی آئی جی شرقی

جرائم پر قابو نہ پانے اور فہد عزیز پر تشدد،دو تھانیدار معطل،ڈی آئی جی شرقی

کراچی…ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ اولانڈھی اورایس ایچ اوشاہ فیصل کالونی کو معطل کردیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ اوشاہ فیصل کالونی اور4 اہلکاروں کو متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فہدعزیزکیس پرمعطل کیاگیا،یاد رہے کہ فہد عزیز کو ہفتے کی شب اس وقت گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنی بارات کے ہمراہ اپنے گھر جارہے تھے ۔ادھر ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے مزید بتایا کہ ایس ایچ اولانڈھی کو پولیس اہلکاروں کے قتل اورجرائم پرقابونہ پانے پرمعطل کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے مزید اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں :