12 فروری ، 2014
بنگلور…انڈین پریمئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہوگئی، یووراج سنگھ 14 کروڑمیں فروخت ہوئے،مہیلاجے وردنے کا کوئی خریدارسامنے نہیں آیا۔بنگلورمیں بڑے بڑے کھلاڑی نیلام ہوگئے،کسی کی کروڑوں کی بولی لگی تو کسی کاکوئی خریدار ہی نہیں تھا،سب سے زیادہ دام یووراج سنگھ کے لگے، جنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 14کروڑ میں اپنا بنالیا۔دلی ڈیرڈیولز نے دنیش کارتک کو بارہ کروڑ پچاس لاکھ میں خرید لیا۔کیون پیٹرسن کوانگلش ٹیم نے توٹھکرادیا، مگرآئی پی ایل میں ان کے چاہنے والے کم نہ ہوئے، دلی ڈیرڈیولزنے پیٹرسن کو9کروڑروپے میں حاصل کیا۔کنگزالیون پنجاب نے آسٹریلیا کے مچل جونسن کوپانے کیلئے ساڑھے چھ کروڑ ادا کیے۔ سری لنکا کے مہیلاجے وردنے کوخریدنے میں کسی نے دلچسپی نہیں لی۔