پاکستان
02 اپریل ، 2012

بنوں، اے این پی رہنما کے حجرے میں دھماکا

بنوں … بنوں میں اے این پی کے رہنما راستہ باز خان کے حجرے میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ پڑا۔دھماکے سے حجرے کو جزوی نقصان پہنچاپولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ممش خیل میں اے این پی کے رہنما راستہ باز خان کے حجرے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔جس کے پھٹنے سے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے کے وقت حجرہ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :