12 فروری ، 2014
وسکونسن…امریکا کی جانب سے امریکی اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کوپاکستان بھیجنے پر اصرار کیا جارہا ہے۔پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کا ویزا 28فروری کو ختم ہو رہا ہے، جس کے باعث امریکا پاکستانی طالبعلم کو پاکستان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ شاہ زیب ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد سے امریکا کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ شاہ زیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کی حالت ایسی نہیں کہ اسے پاکستان منتقل کیاجائے۔