پاکستان
02 اپریل ، 2012

گرفتار بریگیڈیئر علی کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی روک دی گئی

گرفتار بریگیڈیئر علی کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد… فوج میں بغاوت کیس میں گرفتار بریگیڈئر علی کے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی فی الوقت روک دی گئی ہے یہ بات بریگیڈیئر علی کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انھوں نے کہا بریگیڈیئر علی نے آج فوجی عدالتی کاروائی کا بائی کاٹ کیا۔ بریگیڈیئر علی نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ فوجی حکام نے ان کے وکیل کرنل ریٹائر انعام الرحیم کو تبدیل کرکے کرنل خضر کو وکیل مقرر کردیا ہے جو ان کو قابل قبول نہیں۔ کرنل ریٹائر ڈ انعام الرحیم کے مطابق بریگیڈیئر علی کا کورٹ مارشل فی الحال روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :