02 اپریل ، 2012
اسلام آباد… گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں آج دوسرے روز بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ غذر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں ہونیوالی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔غذر اوراستور میں رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو غذائی قلت کا سامناہے۔ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں موسم آبرالود ہے۔اپر ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تورغراورکوہستان میں ناران اور کاغان میں رات میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی ہے۔ چترال ،پاراچنار اور میران شاہ میں گزشتہ روز ہونیوالے بارش اورژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔