دنیا
13 فروری ، 2014

افغان حکومت آج 65 انتہائی خطرناک قیدیوں کو رہا کرے گی

افغان حکومت آج 65 انتہائی خطرناک قیدیوں کو رہا کرے گی

کابل…افغان حکومت آج 65 انتہائی خطرناک قیدیوں کو رہا کررہی ہے، امریکا نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیدی اتحادی فوج کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فوج کے مطابق افغان حکومت آج ان 65 قیدیوں کو رہا کرے گی جن کا شمار 'خطرناک' قیدیوں میں ہوتا ہے اور یہ لوگ امریکی اور اتحادی فوج کے لئے خطرہ ہیں۔ اوباما انتظامیہ اور افغان حکومت کے درمیان ان قیدیوں کی رہائی کے معاملے نے کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے، اس سے پہلے صدر کرزئی مجوزہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط سے انکار کرچکے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں طالبان سے خفیہ مذاکرات کررہے ہیں۔

مزید خبریں :