02 اپریل ، 2012
پشاور… پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور کے مقامی ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ کو کئی گھنٹے تک عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج میں ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ٹراسپورٹرز راہ نماوٴں کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔ انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بس اسٹینڈ سے ہشت نگری تک ریلی بھی نکالی۔