14 فروری ، 2014
کراچی …جیو کے مقبول شو’ انعام گھر‘ میں آئے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کے مہمان ایک نوجوان نے نیا عالمی رکارڈ بنا دیا۔ ایک منٹ میں اپنے سر پر 84 ناریل تڑوائے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی شہری کے پاس تھا جس نے اپنے سر پر ایک منٹ میں65 ناریل تڑوائے تھے۔انعام گھر میں آئے راشد اور ان کے ساتھیوں نے اس ریکارڈ کے علاوہ بھی کئی کرتب دکھائے۔ راشد کا کہنا تھا کہ وہ 6 عالمی رکارڈ توڑنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔