پاکستان
14 فروری ، 2014

کراچی:رینجرز نے قیوم آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

کراچی:رینجرز نے قیوم آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

کراچی …رینجرز حکام نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال تھی اور اس نے نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملے میں 6 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ملنے والے حملہ آور کے اعضاشناخت کیلئے نادرا کو بھجوادیے گئے ہیں۔ کراچی کے علاقے قیوم آباد میں رینجرز کے اعلی ٰافسر کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 افرادزخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

مزید خبریں :