پاکستان
14 فروری ، 2014

طالبان کمیٹی نے اب تک ملاقات سے متعلق نہیں بتایا ،عرفان صدیقی

طالبان کمیٹی نے اب تک ملاقات سے متعلق نہیں بتایا ،عرفان صدیقی

اسلام آباد…حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کے لیے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم حکومتی کمیٹی کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔عرفان صدیقی نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا ممکن ہے طالبان سے ہونے والی ملاقات میں خط کا جواب دیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کے بارے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کرنا ہے، اجلاس میں کن امور پرغور ہو گا یہ طالبان کمیٹی ہی بتا ئے گی۔

مزید خبریں :