14 فروری ، 2014
سکھر… قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی ہے، اب نوازشریف کو لیڈربن کر سوچنا ہوگا۔سکھرآمدپر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں مذاکرات پیچھے رہ گئے ہیں۔ حکومت کی کمزورپوزیش کی وجہ سے نقصان پہنچ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ نئی لہر کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ وہ مذاکرات کے لئے طالبان کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں مذاکرات کی افادیت اب ختم ہوچکی ہے۔اب آگے کیاکرنا ہے نوازشریف کو اس کے لئے ایک لیڈربن کر سوچنا ہوگا۔