14 فروری ، 2014
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے76 ارب کے اوگرا کرپشن کیس سے نام نکالنے،ای سی ایل سے نام نکلوانے اور گرفتار نہ کرنے کی عقیل کریم ڈھیڈی کی درخواست مسترد کردی۔عقیل کریم ڈھیڈی نے اوگرا کرپشن کیس سے نام نکلوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پرگزشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل بنچ نے عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف اربوں روپے کا اوگرا اسکنڈل کیس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں ۔