02 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور یونیورسٹی میں چئیرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر زیڈ اے ہلالی نے جیو نیوز کو بتایا کہ امریکی سفیر نے دورہ کے دوران وظائف اور مالی امداد کا اعلان کرنے والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان وظائف سے دو ہزار سے زیادہ طلباء اور اساتذہ کو امریکی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجا جاتا۔ اور مالی امداد سے یونی ورسٹی کے لیے کتابیں خریدی جانا تھیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی سفیر کو سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث پشاور یو نی ورسٹی کو بہت نقصان پہنچا۔