انٹرٹینمنٹ
14 فروری ، 2014

بالی ووڈ فلم ’غنڈے ‘دنیا بھر میں ریلیز

بالی ووڈ فلم ’غنڈے ‘دنیا بھر میں ریلیز

کراچی …ویلنٹائنز ڈے پر ایکشن اور رومانس ایک ساتھ ،بالی وڈ کی نئی فلم غنڈے آج دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم غنڈے کی کہانی میں دو یتیم دوستوں کا بچپن دکھایا گیا ہے کی جو بڑے ہو کر ارجن کپور اور رنویر سنگھ کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔بالی وڈ کے یہ نئے جے اور ویرو فلم میں کول کتہ کے بڑے غنڈوں کا کردار نبھارہے ہیں۔فلم کے دونوں غنڈوں کی کمزوری بنی ہیں بالی وڈ کی پنکی پرینکا چوپڑا۔ ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں عرفان خان کی انٹری کے ساتھ کلائمکس کا بھر پور تڑکا بھی ہے۔چار بڑے ستاروں سے سجی مسالا فلم غنڈے آج دنیا بھر میں شائقین کا دل لبھانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :