پاکستان
15 فروری ، 2014

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

لاہور…پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا تیار کرلیا، عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا جس کا اعلان نیشنل اسٹیڈیم میں موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے کیا۔ لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔ لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کی موجودگی میں 29ہزار 400بچوں کی مدد سے پاکستان کا انسانی پرچم بنایا گیا۔اس سے قبل انسانی جھنڈا بنانے کا ریکارڈ بنگلادیش کے پاس تھا۔ سرد موسم میں شدید بارش اور ژالہ باری کے درمیان کھلے آسمان تلے ہزاروں بچوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے خطاب کیا اور پرفارمنس کرنے والے بچوں کو یہ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں :