دنیا
15 فروری ، 2014

برطانیہ :جنوبی علاقے کے شہریوں کے معمولات بارشوں سے شدید متاثر

برطانیہ :جنوبی علاقے کے شہریوں کے معمولات بارشوں سے شدید متاثر

لندن…برطانیہ کے جنوبی علاقے پہلے ہی طوفان اور سیلاب کی زد میں ہیں کہ مزید بارشوں نے شہریوں کے معمولات شدید متاثر کئے ہیں۔برطانیہ بھر میں خراب موسم کی وجہ سے ایک لاکھ 40ہزارمکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کئی مقامات پر انتہائی احتیاط برتنیکی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جنوبی علاقوں میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارشوں کے باعث علیحدہ واقعات میں2افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ متعدد علاقوں میں درختوں اور سائن بورڈز گرنے سے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ تیز ہواوٴں اور تغیانی کے باعث سمندر میں جانیوالوں کو محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :