پاکستان
16 فروری ، 2014

طالبان سیاسی شوریٰ نے جنگ بندی پر مشاورت کیلیے اجلاس بلالیا

طالبان سیاسی شوریٰ نے جنگ بندی پر مشاورت کیلیے اجلاس بلالیا

اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے ترجمان یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی شوریٰ نے جنگ بندی کیلئے اجلاس بلالیا ، مولانا سمیع الحق کا سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے، جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔ جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے یوسف شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہطالبان کی سیاسی شوریٰ نے فائربندی اور حکومت کے مطالبات پرمشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے،طالبان سیاسی شوریٰ اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کردے گی۔انہوں نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق کا سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ ترجمان طالبان کمیٹی نے کہا کہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے فائربندی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت اورطالبان کمیٹی کے درمیان مذاکرات طے نہیں پائے،وزیراعظم اور فوجی قیادت سے ملاقات کامطالبہ کیاتھا، کوئی جواب نہیں ملا۔یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ کل مختلف مکاتب فکرکے علما ء کا اجلاس امن کے لیے بڑی کامیابی ہے، جس میں علما نے امن مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

مزید خبریں :