پاکستان
16 فروری ، 2014

کشمور : ریلوے ٹریک کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

کشمور : ریلوے ٹریک کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کشمور کے علاقے انڑوا ریلوے ٹریک کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کے جاں بحق ومتعدد افرادکے زخمی ہونے پر گہرے کھ افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک بیان الطاف حسین نے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ الطاف حسین نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلو ے ٹریک پر بم دھماکے کا نوٹس لیا جائے او ر اس میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد و مکمل صحت یایی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء الطاف حسین نے کہاہے کہ جس طرح 19، جون1992ء کو جنرل آصف نواز مرحوم کی جانب سے ڈاکووٴں ، پتھاریداروں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کا عمل کیا گیا اسی طرح آج ایک مرتبہ پھر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے نام پر شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے اور اس آپریشن کے دوران بے گناہ کارکنان اور ہمدردمہاجروں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کہاگیاتھاکہ ہرسیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صرف ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد مہاجروں کو غیرقانونی ، غیرآئینی اور غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرزاور پولیس کی جانب سے پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے چند کارکنان کو گرفتارتو کیا گیالیکن ان جماعتوں کے کسی کارکن کو نہ تو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عبدالصمدکے بڑے بھائی عبدالغفار،نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ176کے کارکن سیدشمشادحسین کے صاحبزادے سیدعمرفاروق اورٹنڈوالہیارزون شہبازکالونی کے جوائنٹ انچارج غلام نبی کے نوعمرصاحبزادے محمدانیس کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین)





مزید خبریں :