کاروبار
17 فروری ، 2014

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد…پانچ ہفتوں کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا،غریبوں کیلئے دال روٹی بھی مزید مہنگی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 13فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0 0.14فیصد بڑھ گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران دال،آٹا،چاول ،گوشت اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء خور دو نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران فی کلو دال دو روپے جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 3روپے مہنگا ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی اشیاء کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :