پاکستان
17 فروری ، 2014

حکومتی کمیٹی کی طالبان کمیٹی سے ملاقات سے معذرت

حکومتی کمیٹی کی طالبان کمیٹی سے ملاقات سے معذرت

اسلام آباد… طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی نے آج اکوڑہ خٹک میں طالبان کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف سی کے 23 مغوی اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے فوراً بعد اجلاس بے مقصد ہو گا،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں بڑھ رہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی نے اتفاق رائے سے اس واقعہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے، مذاکراتی عمل کے دوران پے درپے ایسے واقعات بامقصد مذاکرات پر انتہائی منفی اثرات ڈال رہے ہیں، قوم ان سے فوری مثبت نتائج کی توقع رکھتی ہے تاکہ وطن عزیز کو خونریزی سے نجات ملے۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل18فروری کو طلب کر لیا ہے جس میں موجودہ صورتحال کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :