17 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین اور بہیمانہ جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مہمند ایجنسی جیسے واقعات معاملات کے پرامن حل میں رکاوٹ بنیں گے۔ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان مزیدخونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایف سی اہلکاروں کا قتل سنگین اور بہیمانہ جرم ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایف سی اہل کاروں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ مذاکرات جب بھی حوصلہ افزا موڑ پرپہنچے تو اسے سبوتاژ کیا گیا۔وزیر اعظم نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا۔