پاکستان
17 فروری ، 2014

کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، شرجیل میمن

کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، شرجیل میمن

کراچی …وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی سے مستقل اختلافات نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا، شہر کی دو کروڑ کی آبادی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی کارروائیاں 20 سال کی بیماریاں ہیں، بیماری ختم ہونے تک آپریشن جاری رہیگا۔

مزید خبریں :