پاکستان
18 فروری ، 2014

اورسیز راہنماؤں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا؛ عمران خان

اورسیز راہنماؤں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا؛ عمران خان

پیرس… رضا چوہدری /نمائندہ جنگ… چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اورسیز سطح پر مخلص اور محنتی راہنمااور کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، جہاں تک اورسیز ونگ کے انچارج ڈاکٹر ہمایوں مہمند کے بعض اقدامات پر پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کو تحفظات ہیں، اس پر ڈاکٹر مہمند سے بات کرکے ان کو فوری حل کیا جائے گا اور غلط فیصلوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف یورپ کے وفد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

مزید خبریں :