18 فروری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیشی کا امکان ہے،اے ایف آئی سی میں سیکیورٹی اہل کاروں کی غیرمعمولی نقل وحرکت ہے اور بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خصوصی عدالت کے احاطے کی تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی سے عدالت جانے والے راستے پر ایک ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینا کیے گئے ہیں۔خصوصی عدالت نے سابق صدر کو سنگین غداری کیس میں طلب کررکھا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ آج سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کب پیش ہوں گے۔سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیکورٹی حکام نے جب کہا پرویز مشرف پیش ہو جائیں گے،سیکورٹی حکام پرویزمشرف کی آمدکے بارے میں وقت کا تعین کرینگے، ان کی عدالت آمد کا درست وقت نہیں بتا سکتا۔