پاکستان
18 فروری ، 2014

جنگ بندی کے معاملے پرتمام طالبان حلقوں سے رابطہ ہوچکا، ترجمان طالبان

جنگ بندی کے معاملے پرتمام طالبان حلقوں سے رابطہ ہوچکا، ترجمان طالبان

اسلام آباد… ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے میں طالبان کے تمام حلقوں سے رابطہ ہوچکا،جلد ہی کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک طالبان مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں،کسی فیصلے پرطالبان کے تمام حلقوں کیساتھ کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا،کوئی بھی فیصلہ تحریک کے امیرکی توثیق کے بعد واجب الاطاعت ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مہمند ایجنسی کے ساتھیوں کی وضاحت اہم ہے، شوریٰ اجلاس میں تمام معاملات کا جائزہ لیا،ایسے واقعات کی فوری روک تھام مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے ضروری ہے،زیرحراست ساتھیوں کی لاشیں پھینکنے کے واقعات میں اضافہ اشتعال کاباعث ہے۔شاہداللہ شاہد کا مزید کہنا ہے کہ محبان وطن طبقات سے گزارش ہے مسئلے کوسنجیدہ بنیادپرحل کرنے میں کرداراداکریں۔

مزید خبریں :