پاکستان
18 فروری ، 2014

کسی جرنیل کا غداری کے کیس میں پیش ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،تجزیہ کار

 کسی جرنیل کا غداری کے کیس میں پیش ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،تجزیہ کار

کراچی …تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی جرنیل کا غداری کے کیس میں پیش ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،پرویز مشرف کا کیس اب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ سینئر تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف خصوصی عدالت کے سامنے پیشی سے کیس کی سماعت آگے بڑھنے میں تیزی آئے گی۔سینئر اینکر اور تجزیہ کار کامران خان نے بھی پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کو اہم دن قرار دیا۔کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کو اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ کیس اب منطقی انجام تک پہنچے گا۔

مزید خبریں :