18 فروری ، 2014
اسلام آباد…پاکستان نے ایرانی وزیر داخلہ کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،تر جمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کا فورسز پاکستانی علاقے میں بھیجنے سے متعلق بیان تشویشناک ہے۔دہشتگرد وں کیخلاف پاکستان کی جانب سے کارروائیوں کو ماضی میں ایران نے تسلیم کیا ہے ،جبکہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو شدت پسندوں نے ایران کے علاقے میں گھس کر اغوا کیا ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ایران کے وزیر داخلہ نے دھمکی دی تھی کہ ایرانی فورسزبارڈرگارڈزکی رہائی کیلئے پاکستان کی حدودمیں داخل ہوسکتی ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ خودکارروائی کرے یاسرحدکے قریب علاقہ محفوظ بنانے کیلئے ہم سے کہے۔