18 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ ملزما ن کو بھتہ خوری کے الزام میں چار مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزمان محمد کاشف اور محمد عرفان کو سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزما ن پر خاتون سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگنے اور بھتہ نہ دینے پر بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پرملزمان کوچار مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔