پاکستان
18 فروری ، 2014

میدہ، سوجی و دیگر اجناس پربھی قانون سازی کی جا ئیگی،و زیر خوراک پنجاب

میدہ، سوجی و دیگر اجناس پربھی قانون سازی کی جا ئیگی،و زیر خوراک پنجاب

لاہور…پنجاب کے و زیر خوراک بلا ل یاسین کا کہنا ہے کہ آٹے کے بعد جلد میدہ سوجی اور دیگر اجناس کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جا ئیگی تاکہ قیمت اور معیار قابو میں رہے اور عام آدمی کو فائدہ پہنچے ۔لاہور میں چھٹی فلور ملنگ کانفرنس سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو میں بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں، آنیو الے دنوں میں بھی اسے بڑھنے نہیں دیا جائے گا ،وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ذخیرہ اندوزی میں کوئی ملوث پایا گیا تواس کا احتساب کیا جائے گا،فلور ملنگ کانفرنس سے بلا ل صوفی ،خلیق ارشد ماجد عبداللہ اوردیگر نے خطاب کیا ۔

مزید خبریں :