پاکستان
18 فروری ، 2014

ٹرینوں کے تحفظ کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے مکمل رابطے میں ہیں،آئی جی ریلوے

 ٹرینوں کے تحفظ کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے مکمل رابطے میں ہیں،آئی جی ریلوے

کراچی… ریلوے پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ کے تمام بڑے ریلوے ا سٹیشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کردیئے ہیں جبکہ ٹرینوں میں موبائل جیمرز لگانے کابھی فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی سٹی اسٹیشن میں میڈیا سے گفت گو میں آئی جی سندھ ریلوے پولیس ابن حسین نے بتایا کہ ٹرینوں کے تحفظ کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، اسٹیشنوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے ہیں جب کہ پٹرولنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینوں میں موبائل جیمرز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تجرباتی طور پر راولپنڈی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس میں جیمرز لگائے گئے ہیں۔آئی جی ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فعال بنانے کیلئے جدید آلات خرید ے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :