18 فروری ، 2014
پشاور…پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے شہرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 10 افرادکوگرفتارکرلیا۔شہر کے مختلف علاقوں پہاڑی پورہ، فقیر آباد اور فروس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کئی تھڑے اور کیبن مسمار کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران سڑکوں پر رکھا گیا سامان قبضے میں لیکر کار سرکار میں مداخلت پر10 افراد کو گرفتار کیا۔