18 فروری ، 2014
پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر حکومتی کمیٹی نہیں ملنا چاہتی تو انہیں بھی ملنے کا کوئی شوق نہیں۔ ترجمان مولانا سمیع الحق نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی مذاکرات کے ذریعے امن کی خواہاں ہے، اگر حکومتی کمیٹی نہیں ملنا چاہتی تو طالبان رابطہ کار کمیٹی کو بھی ان سے ملنے کا کوئی شوق نہیں۔