18 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات کی ،جس میں ملک کی سلامتی کی موجودہ صورت پر تفصیلی غور کیاگیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں حکومت اورطالبان کمیٹیوں کے مذاکراتی عمل میں تعطل اور اس کی وجوہات پر بھی بات کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کی مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا اور وزیراعظم نے آرمی چیف سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔