18 فروری ، 2014
کراچی…سائٹ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کے باہرملزمان دوکریکرپھینک کرفرار ہوگئے،پولیس نے کریکرکو ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میں حبیب بینک چورنگی کے قریب واقع نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب نامعلو م ملزمان دو کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، ملزمان کریکر پھینکنے کے بعداپنی موٹر سائیکل بھی وہاں چھوڑ گئے۔جس میں 5 سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد نصب تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں بم اور بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔