18 فروری ، 2014
اسلام آباد…سیکریٹری دفاع جنرل (ر) آصف یاسن ملک نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی سے اغوا کیے گئے 23ایف سی اہلکاروں کو افغانستان میں شہید کیا گیا، شمالی وزیر ستان میں فوج موجود ہے ، ضرورت پڑی تو کارروائی بھی کرے گی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع آصف یاسن ملک کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کو مہمند ایجنسی سے اغوا کیا گیا تھا مگر پھر سرحد پار افغانستان لے جایا گیا جہاں انہیں قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج شمالی وزیرستان میں موجود اور ہر وقت تیار ہے،یہ اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا حصہ ہے تاہم فوج بوقت ضرورت ہی کارروائی کرتی ہے۔اس سے پہلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔