پاکستان
19 فروری ، 2014

پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف

پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے پشاور کے قریب شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میجر جہانزیب نے ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے اپنی جان نچھاور کی ہے۔ انہوں نے میجر جہانزیب شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں :