پاکستان
19 فروری ، 2014

کارکنوں کی گرفتاریاں،مارنے اور لاشیں پھینکنابند کیا جائے:طالبان

کارکنوں کی گرفتاریاں،مارنے اور لاشیں پھینکنابند کیا جائے:طالبان

پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کارکنوں کی گرفتاریاں، پولیس مقابلوں میں کارکنوں کو مارنے اور ان کی بوری بند لاشیں پھینکنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک طالبان کے کارکنوں کی بوری بند لاشوں کا پھینکنا، کارکنوں کی گرفتاریاں اور پولیس مقابلوں میں کارکنوں کو مارنے کا سلسلہ بند کرے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے روز فوج نے ان کے 10ساتھیوں کو مارا اور یہ اس کا ردعمل تھا۔ شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ان کے جتنے کارکنوں کو مارا گیا ہے ان کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

مزید خبریں :