20 فروری ، 2014
شمالی وزیرستان…شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے۔ لڑاکا طیاروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ ٹھکانوں کو کم از کم3مرتبہ نشانہ بنایا گیاہے۔