02 اپریل ، 2012
کراچی … صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔ کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر کو بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت سوا روپے کم کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ کمی کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ کی کراچی آمد کے بعد کیا جائے گا۔