پاکستان
20 فروری ، 2014

قصور:3 مبینہ جاسوس گرفتار، بھارتی اسلحہ ، کرنسی اور پاسپورٹ برآمد

قصور:3 مبینہ جاسوس گرفتار، بھارتی اسلحہ ، کرنسی اور پاسپورٹ برآمد

قصور…حساس اداروں نے قصور سے تین مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے۔ ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ، بھارتی کرنسی اور بھارتی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قصورشہر سے جن تین مبینہ بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں کاشف،عمیر اورشہزاد شامل ہیں۔ مبینہ بھارتی جاسوسوں کے قبضے سے سرحد پر تعینات دستوں اور فوجی چھاوٴنیوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حساس اداروں نے تینوں گرفتار مبینہ جاسوسوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید خبریں :