پاکستان
20 فروری ، 2014

کوشش ہے حالات آپریشن کی طرف نہ جائیں ،یوسف شاہ

کوشش ہے حالات آپریشن کی طرف نہ جائیں ،یوسف شاہ

اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے بعد نئی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے طالبان کمیٹی جلد مشاورت کرے گی جبکہ پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک حکومت کی طرف سے ہے ان کی طرف سے نہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ وہ شمالی وزیر ستان میں کارروائی کے بعد کی صورتحال میں بھی مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں، چاہتے ہیں ہر حال میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، رابطہ کار کمیٹی کے ارکان جلد صورتحال پر باہم مشاورت کریں گے۔ مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ جنگ بندی اور دیگر معاملات پر پیش رفت کے لئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، کوشش ہے حالات آپریشن کی طرف نہ جائیں، قوم کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔دوسری طرف طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ ایک دوسرے پر حملوں سے مسائل حل نہیں ہونگے،صورتحال جو بھی ہو امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، طالبان کہہ چکے ہیں کہ وہ فائر بندی کر دیں گے،حکومت بھی فائر بندی کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ موجودہ ڈیڈ لاک کیسے ختم ہوگا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لاک حکومت کی طرف سے ہے ان کی طرف سے

مزید خبریں :