20 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں بن قاسم لنک روڈ سے 2 افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملیں ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بن قاسم لنک روڈ سے ملنے والی دونوں لاشوں کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔