پاکستان
20 فروری ، 2014

حیدرآباد میں ڈسٹرک جج کے بیٹے کا قتل،سٹی کورٹس کراچی میں وکلاء کا بائیکاٹ

حیدرآباد میں ڈسٹرک جج کے بیٹے کا قتل،سٹی کورٹس کراچی میں وکلاء کا بائیکاٹ

کراچی …ڈسٹرکٹ جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے کے حیدرآباد میں قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وکلا ہڑتال پرہیں اور انہوں نے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم کے قریب مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے25 سالہ ثاقب شاہانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے قتل کے خلاف آج سٹی کورٹس کراچی میں وکلاء اور عدالتی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا۔ احتجاج کے باعث سٹی کورٹ کی تمام عدالتوں میں کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بھی تمام بنچ ڈسچارج کردیئے ہیں۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ،قمبرشہدادکوٹ کے سیشن کورٹس اور ماتحت عدالتوں کے ساتھ نواب شاہ اور جیکب آباد میں بھی وکلا ہڑتال پر ہیں۔

مزید خبریں :