پاکستان
20 فروری ، 2014

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بلیغ الرحمان

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بلیغ الرحمان

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے مذاکرات کا عمل ابھی رکا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے مستقبل کا فیصلہ دو طرفہ مذاکراتی کمیٹیاں کریں گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بنایا ہے اور یہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بات چیت جاری رکھ سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے عمل کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :