پاکستان
20 فروری ، 2014

ملٹری آپریشن کا فیصلہ کرلیا تو وزیراعظم اس کا باقاعدہ اعلان کریں، منور حسن

 ملٹری آپریشن کا فیصلہ کرلیا تو وزیراعظم اس کا باقاعدہ اعلان کریں، منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر ملٹری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تو وزیراعظم اس کا باقاعدہ اعلان کریں اور یہ بھی بتایا جائے کہ آپریشن کافیصلہ کس نے کیا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کاکہنا تھاکہ حکومتی کمیٹی کو مذاکرات کے بائیکاٹ کا اختیار نہیں تھایہ تو حکومت کا کام ہے، تیسری قوت حالات خراب کررہی ہے ، مسئلے کا حل یہ ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں دونوں کمیٹیاں بیٹھیں اور چاہیں تو فوج کو بھی بلالیں۔ منور حسن نے شمالی وزیرستان میں کارروائی بند کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کی ناکامی پر آپریشن اس کانعم البدل نہیں۔

مزید خبریں :