پاکستان
20 فروری ، 2014

ابھی تصدیق کی جا رہی ہے ایف سی اہلکاروں کی شہادت کہاں ہوئی ، دفتر خارجہ

ابھی تصدیق کی جا رہی ہے ایف سی اہلکاروں کی شہادت کہاں ہوئی ، دفتر خارجہ

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ابھی تصدیق کی جا رہی ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کہاں ہوئی ، اگر یہ واقعہ افغانستان میں ہوا ہے تو افغان حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملک کو مشرقی اور مغربی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی اہل کاروں کو ہلاک کرنے کا واقعہ اگر افغانستان میں ہوا ہے تو اس کے لیے افغان حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ایرانی گارڈز کے اغوا کے معاملے پر پاکستانی اور ایرانی حکام آج دوبارہ ملاقات کریں گے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے دورے پر آئی ایس پی آر بیان جاری کر چکا ہے۔

مزید خبریں :