20 فروری ، 2014
کراچی …جہیز کی رسم کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈلیا گیا،نوجوان خود دولہا بن گئے اور ہاتھ میں بینر پکڑ لیا س پر دولہے کی قیمت اور مطالبات درج ہیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھے دو نوجوان دولہے بنے جہیز کی لعنت کے خلاف اپنا احتجاج ایک منفرد طریقے سے ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جہیز کی رسم کا ہمارے مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ہمارے معاشرے مکمل طور پر ختم ہوجانا چاہئے۔ اس موقع پر بچوں نے وہاں بیٹھ دولہا برائے فروخت کے نعرے بھی لگائے۔