پاکستان
20 فروری ، 2014

ایف آر پشاور میں شہید میجر جہانزیب کی ملتان میں نماز جنازہ

ایف آر پشاور میں شہید میجر جہانزیب کی ملتان میں نماز جنازہ

ملتان …ایف آر پشاور میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید میجر جہانزیب عدنان کی نماز جنازہ آرمی گراوٴنڈ ملتان میں ادا کی گئی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے نماز جنازہ پڑھائی، جس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز، ضلعی انتظامیہ اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماوٴں ،شہید کے والد کرنل (ر)محمد نور، بھائیوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :